فنانسمنی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

فاریکس قوانین کی خلاف ورزی، یو بی ایل پر 4 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن ایکس چینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ پر 4 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے کے خلاف بینک انتظامیہ نے عدالت عالیہ سندھ سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

واضع رہے کہ یو بی ایل کی جانب سے ایکسپورٹرز کو جاری کئے گئے ای فارمز میں بے قاعدگیوں اور غلطیوں کے سبب ملک بھاری زر مبادلہ سے محروم رہا جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج ایڈجوڈیکیشن کورٹ نے یونائٹڈ بینک لمیٹڈ پر 4.058 ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے ارسال کی گئی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ بینک نے اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ کیا ہے اور یہ کہ عائد کردہ جرمانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاص کرلیا ہے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close