سیکٹورلفنانس
تازہ ترین

دیامیر-بھاشا ڈیم فنڈ: 30 اگست تک ایک ارب 68 کروڑ 77 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے

جولائی سے جاری مہم میں سب سے زیادہ 17اگست کو15کروڑ روپے جمع ہوئے

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 30 اگست تک دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم سپریم کورٹ کے خصوصی فنڈ کی تفصیلات جاری کردی ہیں

تیس اگست تک فنڈ میں ایک ارب 68کروڑ 77لاکھ روپے کے فںڈز جمع ہوئے ہیں جبکہ بیرون ممالک سے ایک کروڑ 62لاکھ 75ہزار روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے ایک ارب 67کروڑ 23لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ 30 اگست کو 2کروڑ 68لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے ہیں

6جولائی سے جاری مہم میں سب سے زیادہ 17اگست کو15کروڑ روپے جمع ہوئے۔ عطیات پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی موصول ہوئے ہیں۔ امریکہ سے 47لاکھ 59ہزار روپے اور یواےای سے 39لاکھ 66ہزار روپے ملے ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close