ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

تنخواہ دار طبقے کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی جائے، کراچی ٹیکس بار کا ایف بی آر کو مراسلہ

سترہ اگست کو گوشورے فارم جاری کئے گئے، عید کی تعطیلات اور ایف بی آر آن لائن پورٹل کی سست روی سے ہزاروں افراد ریٹرن جمع کرانے سے قاصر رہے

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے چیرمین محمد جہانزیب خان کو تنخواہ دار طبقے کے سالانہ ٹیکس گوشورے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایف بی آر کے چیرمین کو بھجے گئے مراسلے میں تنخواہ دار طبقے کے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 15 اکتوبر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کراچی ٹیکس بار ایوسی ایشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں چیرمین ایف بی آر سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی محصولات کے ادارے نے 17 اگست 2018 کو گوشوارے فارم جاری کئے اور تنخواہ دار طبقہ جوکہ پاکستان کا حقیقی ٹیکس پیئر ہے 13 روز کے دوران جس میں عید کی تعطیلات بھی شامل ہیں اس قلیل مدت میں گوشوارے جمع کرانے سے قاصر رہا ہے۔

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن ( کے ٹی بی اے) کی جانب سے ایف بی آر کے چیرمین کو بھیجے گئے مراسلے ( کاپی پی کے ریوینیو کو موصول) میں واضع کیا کیا ہے کہ انکم ٹیکس قوانین کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے گوشوارے جمع کرانے کی کم از کم مدت 2 ماہ جبکہ کمپنیوں اور دیگر ٹیکس گزاروں کے لئے کم از کم مدت 3 ماہ ہے۔

کے ٹی بی اے کے مراسلے میں ایف بی آر کے چیرمین سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کی سست روی کے نتیجے میں ہزاروں افراد گوشوارے جمع کرانے سے قاصر ہیں۔

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے چیرمین محمد جہانزیب خان کی توجہ 19۔2018 کے بجٹ میں کی جانے والی ترمیم کی جانب مبزول کروائی ہے جس کے مطابق ٹیکس گزار کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ کے بعد ریٹرن فائلنگ کی صورت میں ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہوسکے گا جس کے نتیجے میں ایک حقیقی ٹیکس گزار ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں رعایت سمیت ایکٹیو ٹیکس پیئر کی تمام تر مراعات سے محروم رہے گا۔

کراچی ٹیکس بار ایوسی ایشن نے چیرمین ایف بی آر کو بھیجے گئے مراسلے میں واضع کیا ہے کہ اس وقت ملک بد ترین معاشی حالات سے نبردآزما ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج کمی ہورہی ہے اور ایف بی آر پر محصولات میں اضافے کا مسلسل دباؤ ہے ایسی صورتحال میں وفاقی ادارہ محصولات حقیقی ٹیکس پیئر جوکہ ہر سال ملکی خزانے میں اپنی تنخواہوں سے ودھ ہولڈنغ ٹیکس کی مد میں ارب روپے دینے کا بڑا ذریعہ بنتے ہیں انہیں گوشوارے جمع کرانے کے لئے 2 ماہ کی مدت دی جائے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close