ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

تنخواہ دار طبقے سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 20 فیصد ریکارڈ اضافہ

تیس جون 2018 تک 133.36 ارب روپے جمع ہوئے، ملازمین سے ٹیکس کٹوتی کے بعد ملکی خزانے میں جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے وفاقی، صوبائی سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس سال 2017-18 کے دروان ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں تیس جون 2018 تک 133.36 ارب روپے حاصل کرلیے ہیں جو گزشتہ ٹیکس سال کے مقابلے میں 20.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور رواں سال تنخواہ دار طبقے، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی مانیٹرنگ کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی محصولات کے ادارے (ایف بی آر) کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ٹیکس سال کے دوران 111.17 ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں، اوور ٹائم، الاونسسز سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں منہا کئے گئے جبکہ جاری سال کی تیس جون 2018 تک ایف بی آر ذرائع کے مطابق 133.36 ارب روپے ملکی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع نے ملازمین کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک کی توسیع کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے بعد ملکی خزانے میں جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جن میں بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close