ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایک لاکھ افراد اپنی آمدنی اور اثاثے ظاہر کرکے ٹیکس نیٹ میں آگئے

ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کو نوٹس جاری کئے تھے

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے بھیجے گئے 2 لاکھ 40 ہزار نوٹسسز کے جواب میں ملک بھر سے مزید ایک لاکھ افراد اپنے اثاثے اور آمدنی ظاہر کرکے محصولات کے دائرے میں آگئے ہیں۔ پی کے ریوینیو کو ملنے والی رپورٹ میں ان افراد کی جانب سے کی جانے والی ودھ ہولڈنگ ٹیکسز کی مد میں بڑی ادائیگیوں کی نشاندھی پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کیئے تھے۔ توقع کی جارہی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ایک لاکھ افراد کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت سے محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں نئے شامل ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق امراء طبقے سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے محصولات کے حوالے سے 18۔2017 میں جی ڈی پی پر ٹیکس کی شرح 11.2 فیصد رہی جو 14۔2013 میں محض 9 فیصد تھی۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مالی سال 15۔2017 میں 3842 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے جس کی شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 14.1 فیصد زیادہ ہے۔ واضع رہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 18۔ 2017 میں محصولات کا 98 فیصد ہدف حاصل کیا تھا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close