ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایف بی آر کے اعلٰی افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار، 2 اکتوبر کے بعد اکھاڑ پچھاڑکا امکان

فہرست میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریوینیو کے افسران نشانے پر ہیں، تبادلے دو بار موخر کئے گئے

کراچی: موجودہ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) میں اعلٰی سطحی تبادلوں پر کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مرتب کردہ فہرست میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریوینیو کے سینئر افسران کے نام شامل ہیں۔ ان تبادلوں کے نوٹی فی کیشن آئیندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کہنا ہے کہ مالی سال کے آغاز پر رخسانہ یاسمین کے بحیثیت چیرپرسن ایف بی آر ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان افسران کے تبادلے موخر کئے گئے تھے بعدازاں عام انتخابات کے نتیجے میں ایف بی آر کے افسران جو ان تبادلوں کے رڈار پر تھے ان کی جان خلاصی ہوگئی۔

نئی حکومت کے قیام اور 29 اگست کو ڈاکٹر محمد جہانزیب کو ایف بی آر کا سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد تبادلوں کی اس فہرست میں مزید نام شامل کئے گئے ہیں۔

ادھر وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے منشور کے پہلے نکتے پر عملدرآمد کے لئے مبینہ ٹیکس چوروں کے خلاف اور پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں پر کاروائیاں تیز کرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کررہی ہے البتہ اعلٰی افسران کے تبادلوں سے قبل رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے محصولات کے حوالے سے منعقد ہونے والی چیف کمشنروں اور کلیکٹرز کانفرنس میں اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے چیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد جہانزیب کو نئے اہداف، محصولات کا دائرہ وسیع کرنے اور مبینہ ٹیکس چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کے لئے حکمت عملی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ وزیر خزانہ اس عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کریں گے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ اہم عہدوں پر براجمان ایف بی آر افسران کی ماضی کی کارکردگی کے تفصیلی جائزے کے بعد حتمی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ ماضی کے پیش نظر تبادلوں پر حکم امتناعی کی قانونی پیش بندی کے لئے بھی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2 اکتوبر کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا عمل شروع ہوگا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close