ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایف بی آر کو مالی سال 19۔2018 کے لئے 4435 ارب روپے کے محصولات کا ہدف

کراچی: ایف بی آر کو مالی سال 19۔2018 کے لئے 4435 ارب روپے محصولات اکھٹے کرنا ہونگے۔ ریوینیو اہداف کے حوالے سے ایف بی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریوینیو ہدف کے لئے ماہانہ 15.4 فیصد کی شرح نمو درکار ہوگی جس کے ذریعے رواں مالی سال کے اختتام تک 4435 ارب روپے حاصل کئے جاسکیں۔

ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس نیٹ بڑھانے اور مبینہ ٹیکس چوری پر فوکس کیا جائے گا۔

چیرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت گزشتہ روز کے اجلاس میں بھی ریوینیو اہداف کے لئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس جو دو گھنٹے جاری رہا اس میں بورڈ کے تمام ممبران شریک تھے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close