ٹیکسیشنفنانس

ایف بی آر نے 28 بڑے شہروں میں شادی کی تقریبات پر اضافی ودھ ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا

شہروں کی فہرست جاری، مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ افسران کوٹاسک سونپ دیا گیا

کراچی: فیڈرل بورڈآف ریوینیو ( ایف بی آر) نے کراچی سمیت 28 بڑے شہروں میں شادی کی تقریبات پر ٹیکس کی اضافی شرح عائد کردی ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں وفاقی محولاتی ادارے کے فیلڈ افسران کی مسلسل مانیٹرنگ کے بعد شادیوں پر کئے جانے والے اخراجات کی روشنی میں اقدام کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے 28 شہروں کی فہرست جاری کی ہے جہاں شادی کی تقریبات پر 5 فیصد کی شرح یا 20 ہزار روپے کی کم از کم ادائیگی سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ اقدام صارفین اور شادی ہالوں کی انتظامیہ کی مبینہ ساز باز کی روک تھام کے لئے کیا ہے تاکہ شادی کی تقریبات سے حاصل ہونے والے محصولات براہ راست ملکی خزانے جمع ہوں۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جاری کردہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی فہرست میں کراچی، اسلام آباد، لاھور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان، حیدرآباد، سکھر، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، میرپورخاص، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ،لورالائی، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور خضدار شامل ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس 10 ہزار روپے یا 5 فیصد جو بھی کم ہو شادی کی تقریب پر عائد ٹیکس وجب الادا ہوگا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ افسران کو مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close