ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایف بی آر میں اعلٰی عہدوں پر تعینات 16 افسران کے تبادلے موخر کردیئے گئے

محصولات کے عمل میں خلل پیدا ہونے کے احتمال کے سبب تبادلوں کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے، ذرائع وزارت خزانہ

کراچی: بیوروکریسی میں 22 سے زائد تبادلوں کے بعد حکومت کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے بی ایس 22 اور بی ایس 21 کے افسران کے تبادلوں کے لئے کے احکامات سے قبل ہی ایف بی آر میں اندورنی طور پر سخت مزاحمت کے احتمال پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔

ایف بی آر کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینئر افسران کے تبادلے نہیں کئے جارہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں سینئر کیڈر کے افسران ڈاکٹر جہانزیب کی بحیثیت چیرمین ایف بی آر تعیناتی سے ناخوش ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینئر افسران جبری تبادلوں کی صورت میں عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

واضع رہے کہ سابقہ دور حکومت میں ڈاکٹر ارشاد کی بحثیت چیرمین ایف بی آر تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کے حکومتی اعلان پر ادارے کے تمام شہروں کے دفاتر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا جس پر مجبورا” نواز حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لیا تھا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے شعبہ آئی اینڈ آئی کے تحت قائم کردہ اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے سربراہ محمد شاد کی تبدیلی پر بھی غور کیا گیا، تاہم وفاقی وزیر خزانہ نے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close