فنانس

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا پانچ رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  ( ایف اے ٹی ایف )کے ایشیاء پیسیفک گروپ  کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ پانچ رکنی وفد پاکستان میں قیام کے دوران ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے 12 نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

 

نیشنل کاونٹر ٹیررزم اتھارٹی کے حکام نے نگراں حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ رسک مینجمنٹ رپورٹ ترتیب دینے کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے عائد کردہ نکات اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ستمبر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے جائزہ اجلاس سے قبل بھرپور تیاری کرلی جائے

 

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا وفد ابتدائی دو روز 12 نکات پر جائزہ لے گا جس کے بعد پندرہ اگست سے سترہ اگست تک نیشنل کاونٹر ٹیررزم اتھارٹی ( نیکٹا) کے مرکزی دفتر میں متعلقہ وزارتوں کے اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

 

نیکٹا کے تحت مختلف ملاقاتوں میں ایف اے ٹی ایف کے وفد کو دہشت گردوں کی مختلف ذرائع سے مالی امداد کے خلاف پاکستان کی جانب سے موثر اقدامات کی تفصیلات اور ان پر عملدرآمد کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد کی اگلی منزل تھائی لینڈ ہوگی جسے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ کا بھی سامنا ہے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close