فنانس

ایس ای سی پی اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ما بین سرمایہ کار ی سے متعلق آگہی اور طالب علموں میں مالیاتی خواندگی اور مالی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔ باہمی تعاون کی یاداشت پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی اورقراقرم یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے دستخط کئے۔

اس مفاہمتی یاداشت کے تحت ایس ای سی پی اور قراقرم یونیورسٹی  مالیاتی خواندگی کے فروغ  کے لئےمشترکہ کوششیں کریں گی، اس مقصد کے لئے سیمینار،ویبینار اور اسٹاک ٹریڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انڈسٹری کا مستقبل اسٹاک مارکیٹ سے وابستہ ہے جس کے لئے ریگولٹر، انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کو  مل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے  آئی یو کے وائس چانسلر کے ویژن کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دور دراز علاقے جیسے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطااللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان بہترین صلاحتیوں کے مالک ہیں اور ملکی خدمت کے جذبے سے بھر پور ہیں اور دہشت گردی ، تعلیمی سہولتوں کے فقدان اور جغرافیائی مسائل کا سامنا ہمت سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ای سی پی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونچی سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے طلبہ میں بچت کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لئے ایم او یو کے تحت بھر پور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close