سیکٹورلفنانس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر

پی ایس او کو 10 ارب روپے کی منظوری، گردشی قرضوں کی رپورٹ پر آئیندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر وزیر خزانہ اسد عمر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس نے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کردی گئی ہے جبکہ پی ایس او کو مالی بحران سے نمٹنے کے لئے 10 ارب روپے کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کوبتایا گیا کہ گردشی قرضے 596 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کی مالیت 1188 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ رواں ماہ گردشی قرضوں میں 30 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روپورٹ کے تفیلی جائزے کے بعد آئیندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گردشی قرضوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close