سیکٹورلفنانس
تازہ ترین

بیوروکریسی نے وفاق کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے، شوکت حسین بدستور چیرمین ایس ای سی پی براجمان

ہدایات کے باوجود نوٹیفیکیشن کیوں جاری نہیں ہوا؟ اس مسئلے کو بزات خود دیکھیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: ملک کی طاقتور بیوروکریسی نے وفاق کےاحکامات ہوا میں اڑا دیئے، شوکت حسین عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود بدستور چیرمین ایس ای سی پی عہدے کوفرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے نون لیگ کی حکومت میں تعینات کئے گئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چئیرمین شوکت حسین عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ایس ای سی پی کے قائم مقام چئیرمین طاہر محمود کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے دس روز قبل ایس ای سی پی کے چئیرمین شوکت حسین کو عہدے سے برخاست کر دیا تھا ۔ حیران کن امر یہ ہے کہ وفاق کی جانب سے 10 روز قبل سیکیورٹیز اینڈایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی) کے چیرمین شوکت حسین اس عہدے پر تاحال اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ مزید یہ کہ اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے تو وزیر خزانہ نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس مسئلے کو بزات خود دیکھیں گے کہ ان کی ہدایت کے باوجود نوٹیفیکیشن کیوں جاری نہیں ہوا۔

واضع رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی حکومت کے آخری ماہ میں ایس ای سی پی کے ایک جونئیر آفیسر شوکت حسین کو پہلے کمشنر اور بعد ازاں چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا تھا۔ اس تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا تھا اور اس کے خلاف نیب میں درخواست بھی زیر التوا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شوکت حسین کی تقرری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ شوکت حسین ایس ای سی پی کام کرنے والے نو ایگزیکٹو ڈائریکٹرز میں سب سے جونیئر تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی کی حکومت کے ایک سالہ دور میں ان کو تین بار ترقی دےکر چئیرمین کے عہدے تک پہنچایا گیا۔ شوکت حسین ایس ای سی پی میں اکتوبر 2017 سے قبل کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نہیں رہے۔

موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہوئے وزارتوں میں اصلاحات کی غرض سے بڑے پیمانے پر سیکریٹریز سطح کی اکھاڑ پچھاڑ کی لیکن ان کے تبادلوں کو رکوانے کے لئے بیوروکریسی کی جانب سے سخت مزاہمت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی کی کے چیرمین شوکت حسین کی حمایت میں نا صرف بیوروکریسی متحرک ہے بلکہ سابق دور حکومت کےمراعت یافتہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی بعض شخصیات بھی متحرک ہیں۔

موجودہ حکومت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین اداروں میں قابل افسران کی تعیناتی میں حائل ہر رکاوٹ دور کی جائے اور کرپٹ عناصر کی سرپرستی کرنے والے عناصر کو آڑھے ہاتھوں لیا جائے گا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close