ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

سی این جی، پبلک ٹرانسپورٹ کرائے، کھاد، سیمنٹ، بجلی، برف اور تندور کی روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ 50 یونٹ پر 10 فیصد، 100 یونٹ پر 15 فیصد 200 یونٹ پر 20 فیصد، 300 یونٹ پر 25 فیصد اور 500 یونٹ اور اس سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے کئے 143 فیصد گیس مہنگی کردی گئی ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پی ٹی آئی حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی طرح عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ہے

اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق 27 ستمبر سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمرشل سیکٹر یعنی سی این جی شعبے کے لئے ایک ایم ایم بی ٹی یو 700 روپے سے بڑھا کر 980 روپے ، صنعتوں کی گیس قیمتیں 600 روپے سے بڑھا کر 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہیں۔

برف کے کارخانوں کو فراہم کی جانے والے گیس کی قیمت 700 روپے سے بڑھا کر 980 روپے کردی گئی ہے۔ کیپٹیو پاور کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 600 روپے سے بڑھا کر 780 روپےاور سیمنٹ پلانٹس کے لئے گیس کی قیمت 750 روپے سے بڑھاکر 975روپے کردی گئی ہے

فرٹیلائزر فیڈ کے لئے گیس کی قیمت 123 سے بڑھاکر 185 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی گئی ہے جبکہ فرٹیلائزر فیول کے لیئے گیس کی قیمت 600 سے بڑھاکر 780 روپے کردی گئی ہے۔

پاور اسٹیشنز کو اب 400 کی بجائے 629 روپے میں فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔ آئی پی پیز کو 472.50 روپے سے بڑھا کر 629.50 روپے کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کے براہ راست عوام پر اثرات مرتب ہونگے، سی این جی فورم کے صدر شبیر سلیمانجی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے من مانے اضافے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی ایم ایم بی ٹی یو میں 250 روپے کے اضافے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے وجود میں آنے والا یہ شعبہ تباہ ہوجائے گا۔ شبیر سلیمانجی کا کہنا تھا کہ اوگرا کے جاری کردی گیس ٹیرف کے نتیجے میں عوام کو 105 روپے فی کلو سی این جی گیس ملے گی

۔کھاد سیکٹر کے لیے بطور فیول گیس40 فیصد فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔کھاد سیکٹر کے لیے گیس بطور خام مال50فیصد فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔اسی طرح عام صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں40 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔۔بجلی کارخانوں کے لیے گیس57 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔۔سی این جی سیکٹر کے لیے گیس40 فیصد فی یونٹ مہنگی ہو گئی ہے۔سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس فی یونٹ 30 فیصد مہنگی کر دی گئی۔یاد رہے کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے کیا جائے گا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close