سیکٹورل

کاٹن مارکیٹ میں  بحرانی کیفیت

روئی کی قیمتوں میں مزید 400 روپے کی کمی

کراچی: روئی کے بھاؤ میں مزید 400 روپے کی نمایاں کمی۔ ہفتے کے دوران فی من 900 روپے کی کمی سے  مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

 

مقامی کاٹن مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر مندی کا تسلسل جاری رہا۔  روئی کے بھاؤ میں فی من 400 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر فی من 900 روپے کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی روئی کا بھاؤ فی من 8400 روپے ہوگیا قیمتوں میں  مزید گراوٹ کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

 

پھٹی کا بھاؤ بھی فی 40 کلو 200 سے 300 روپے کم ہوکر 3500 تا 3800 روپے ہوگیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان  کا کہنا ہے کہ پھٹی کی رسد میں اضافے، کاٹن یارن کی مانگ اور بھاؤ میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے ملز نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے ۔ روئی کے بھاؤ میں نمایاں کمی سے کاٹن مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close