سیکٹورل

پی ایس او کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فی حصص 5 روپے کیش ڈیویڈینڈ، 20 فیصد اسٹاک ڈیویڈینڈ کی منظوری

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے سال 2018 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2018 میں 20 فیصد شرح نمو کے ساتھ 1 کھرب دو کروڑ روپے کا سیلز ریوینیو حاصل کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ایس او نے مائع ایندھن کے شعبے میں 50 فید مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی سبقت برقرار رکھی ہے جبکہ کمپنی کمرشل فیولز میں 79.2 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ صنعت میں اولین مقام پر براجمان ہے۔

پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نان فیول ریٹیل شعبے کے ریوینیو میں 69 فید اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس او کا مجموعی منافع 11 فیصد اور بعد از ٹیکس منافع 15.5 فیصد رہا ہے۔

پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ نے کمپنی کی کارکردگی کی بنیاد پر فی حصص 5 روپے کے حتمی کیش ڈیویڈینڈ اور 20 فیصد اسٹاک ڈیویڈینڈ کی منظوری دی ہے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close