سیکٹورل

پاکستان پیٹرولیم نے ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر دریافت کرلیئے

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے یسر ایکس ون، کوٹری کے مقام پر ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق سندھ میں پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کو سندھ میں کوٹری ایکسپلوریشن کے 100 فیصد حقوق حاصل ہیں ۔ پی پی ایل کے تحت یسر ایکس ون کے مقام سے 475 بیرل تیل جبکہ 3.2 ایم ایم چی ایف ڈی قدرتی گیس حاصل ہوگی۔
 

کوٹری ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت یسر ایکس ون کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے نتیجے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو روپے کی موجودہ قدر کے لحاظ سے 0.35 روپے فی حصص  کا سالانہ منافع متوقع ہے۔ واضع رہے کہ 2016 میں کوٹری ایکس ون کی درفیات سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو 3.4 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس حاصل ہورہی تھی۔ کمپنی کی جانب سے مسلسل کوششوں کے بعد یسر ایکس ون سے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close