سیکٹورل
تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر، اشیائے ضروریہ کی شرح میں 0.18 فیصد اضافہ ہوگیا

سبزیاں، دالیں، آٹا، دودھ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات کے نئے اعداد و شمار

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات کے بعد نچلے طبقے کے مسائل جوںکے توں ہیں۔ بنیاد کو درست کرنے کے لئے تاحال تحریک نظر نہیں آئی۔
ادارہ شماریات کے نئے اعداد و شمار کے مطابق سستے بازاروں میں اٹھارہ اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ ٹماٹر کی قیمت میں اوسطا” 13 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف دالیں، مرغی، گھی، آٹا، لہسن، دودھ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز، سرخ مرچ، گڑ، گوشت، چائے کی قیمتیں بھی بلند شرح پر ہیں۔ مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی نئی جائزہ رپورت کے مطابق اس مہنگائی کے براہ راست اثرات غریب اور متوسط طبقے پر پڑے ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close