سیکٹورل
تازہ ترین

سستے گھروں کے لیئے زمینوں کی دستیابی، وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا

ٹاسک فورس چاروں صوبوں میں سرکاری اور نجی زمینوں کی جامع رپورٹ مرتب کریگی، آئیندہ ہفتے کراچی میں اعلان متوقع

کراچی: سابق حکومتوں کی چشم پوشی کے سبب کئی برسوں سے التواء کا شکار عوام کو سستے گھروں کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیئے وزیر اعظم عمران خان نے ہاؤسنگ ٹاسک فورس کو چاروں صوبوں سے سرکاری اور نجی زمینوں کی دستیابی، گھروں کی تعمیر کے اخراجات کی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور، پنجاب اور کراچی میں 120 اور 180 مکانات پر مشتمل تمام تر سہولتوں سے آراستہ کالونیاں تعمیر کی جائیں گی۔

وفاقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں سرکاری زمینوں کی دستیابی نہ ہونے کی صورت میں نجی زمینیں خریدی جائیں گی۔ سستے گھروں کی عوامی قرعہ اندازی ہوگی۔ جس کی 25 فیصد ادائیگی کیش اور 75 فیصد ادائیگی قرضے کی صورت میں ہوگی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی فی کس 21 لاکھ روپے کی تجویز کو قابل عمل تصور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے حاصل ہونے والے مکان کی مجموعی ادائیگی 24 قسطوں یعنی دوسال میں کرنا ہوگی۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے کراچی کے دورے کے موقع پر ملک بھر میں سستے گھروں کے پہلے مرحلے کا اعلان کرینگے،

وفاقی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئیندہ ہفتے کراچی میں 3 فلائی اوور، 2 سڑکوں کا افتتاح کرینگے جنہیں وفاقی صوابدیدی فنڈز سے تعمیر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سخی حسن، فائیو اسٹار چورنگی اور نارتھ ناظم آباد کے فائی اوور جبکہ نشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ شامل ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close