سیکٹورل
تازہ ترین

حجاج کی واپسی کے لئے شاہین کے اڑن کھٹولے منتظر رہ گئے، ہوابازی کے ادارے نے فرمان جاری نہ کیا

ایک طرف وفاقی محصولات کے ادارے کا شکنجہ دوسری جانب سول ایوی ایشن کی جانب سے اڑان کے اختیار کی منسوخی نے شاہین ایئر کو ادموا کردیا

کراچی: ماضی کی بھاری منافع کمانے والی شاہین ایئر لائن ان دنوں سخت بحرانی کیفیت کی شکار ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ ہو یا عالمی ہوابازی کے قوانین، شاہین ایئر کی انتظامیہ باوجود کوششوں کے ان مسائل سے اب تک چھٹکارہ حاصل نہیں کرسکی۔ ہوابازی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھ کوششوں کے باوجود شاہین ائیر کی انتظامیہ کو تاحال ایسا سرمایہ کار نہیں مل کا جو شاہین ائیر پر چھائے ہوئے بحرانی ابر اپنی مال و متاع سے دور کرسکے۔ ایوی ایشن ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ تکنیکی بنیادوں پر منسوخ کیئے گئے شاہین ائیر کے لائسنس کی تجدید بعید از امکان ہے تاوقتیکہ کوئی سیاسی معجزہ ہوجائے۔

دوسری جانب ایف بی آر سے لی گئی مہلت کی ساعتوں کی طنابیں بھی کھنچتی نظر آرہی ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ شاہین ائیر کے مرکزی دفتر کی پہلی تالہ بندی کے دوران انتظامیہ کی جانب سے زبردست مزاہمت کی گئی، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے سے ایف بی آر کے افسران پر دباؤ ڈالے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ جس کے باوجود فرض کی دھن میں مگن ایف بی آر کی فیلڈ فورس بلا آخر دفتر کو تالے لگانے میں سرخرو رہی۔

ادھر شاہین ائیر کے ترجمان نے عزر پیش کیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر کے ریگیولر پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن کے لائسنس میں توسیع سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں حجاج کرام کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے، شاہین ایئر کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے یقین دھانی کرائی تھی کے شاہین ایئر کے حجاج کرام کو واپس لانے کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے شاہین ایئر کی حجاج کرام کو مدینہ اور جدہ سے واپس لانے کی پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ معزز عدالت نے بھی اسی بات کی تلقین کی تھی جسے سول ایوی ایشن نے مانے سے انکار کیا۔ ترجمان شاہین ائیر نے کہا ہے کہ شاہین ایئر کی پروازیں حجاج کرام کو واپس لانے کے لیے تیار ہیں، سول ایوی ایشن کے اس اقدام سے شاہین ایئر سے واپس آنے والے ہزاروں حجاج متاثر ہونگے۔

شاہین ایئر نے پچھلے 2 ماہ میں کوئی آمدنی حاصل نہیں کی لیکن اس کے باوجود حجاج کرام کو واپس لانے کے لیے اخراجات برداشت کر رہی ہے تاکہ اُنہیں واپس لایا جا سکے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close