سیکٹورل
تازہ ترین

جہانگیر علی شاہ پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر

کراچی: وفاقی حکومت نے جہانگیر علی شاہ کو مینجنگ ڈائریکٹر/ سی ای او پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) تعینات کردیا ہے، جہانگیر علی شاہ کی تعیناتی 90 دن کی عارضی مدت کے لئے کی گئی ہے تاوقتیکہ نئے ایم ڈی کی تقرری کی جائے۔

جہانگیر علی شاہ نئی تقرری سے قبل پی ایس او کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر شعبہ آپریشنز میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ وزارت پیٹرولیم نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

واضع رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ایم ڈی کی تنخواہ اور مراعات کے حوالے سے تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے فوری طور پر نئے ایم ڈی کی تقرری کے احکامات جاری کردیئے ہیں

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close