سیکٹورل
تازہ ترین

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے اے ڈی بی 30 کروڑ ڈالر فراہم کریگا

اسلام آباد : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیئے ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) 30 کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا، یہ رقم2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان طویل مدتی معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی بی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 30 کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق رقم کا بڑا حصہ غربت کے خاتمے اور صنفی فرق میں کمی سے متعلق منصوبوں پر مختص کیا جائے گا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اعلان کردہ رقم تین سال میں فراہم کی جائے گی، رقم 2019 سے 2021 کے دوران کنٹری آپریشنز بزنس پلان کے تحت فراہم کی جائے گی اور بی آئی ایس پی کے موجودہ پروگرامز اور آئندہ منصوبوں کے لئے استعمال ہوگی ۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close