سیکٹورل
تازہ ترین

ایک ارب 36 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی، شائین ایئر کے مالکان کے نام فوری ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

وزارت داخلہ کو ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 4 ستمبر کو خط ارسال کیا گیا تھا

کراچی: کابینہ کے ایوی ایشن ڈویژن نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں شائین ایئر کے مالکان کے نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ خط میں شاہین ایئر کے چیرمین کاشف محمود صہبائی اورچیف ایگزیکٹیو افسراحسن خالد صہبائی کی جانب سے ایک ارب 36 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی استدعا کی گئی ہے۔

شاہین ائیر کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی گئی تھی لیکن واجبات کی میں چشم پوشی پر سول ایوی ایشن کی جانب سے آر ُی ٹی ایل معطل کیا گیا تھا۔

ادھر شاہین ایئر کو فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات بھی ادا کرنے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے بھی ایف ای ڈی ادا نہ کرنے پر شاہین ائیر کے مرکزی دفتر کی تالہ بندی کی تھی۔

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close