سیکٹورلفنانس
تازہ ترین

ایس ای سی پی نے گوادر میں سہولت مرکز قائم کردیا

چار گھنٹوں کے قلیل وقت میں کمپنی رجسڑڈ ہوگی، این ٹی این کیلئے ایف بی آر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے کاروباری اندراج کے لئے جدید سہولت مرکز قائم کردیا ہے جو سی پیک کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

کاروباری طبقے کی سہولت کے لئے ایس ای سی پی نے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ایس ای سی پی حکومت کے ان اولین محمکوں میں سے ہے جس نے گوادر فری زون میں مقامی اور غیر ملکی کاروباری طبقے کو سہولتیں مہیا کرنا شروع کردی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق متعلقہ کاروباری دستاویز جمع کئے جانے کے بعد محض چار گھنٹوں کے قلیل وقت میں کمپنی رجسڑڈ کردی جائے گی۔ ایس ای سی پی میں کمپنی کی رجسٹریش کی درخواست آف لائن اور آن لائن طریقوں سے دی جاسکتی ہے۔
تمام متعلقہ دستاویزات ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کردی گئی ہیں۔آن لائن رجسٹریشن کی فیس پندرہ سو روپے رکھی گئی ہے جبکہ ارجنٹ رجسٹریشن کی فیس تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ادائیگی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ این ٹی این کے لئے اب سرمایہ کاروں کو ایف بی آر سے رجوع کرنے کی ضروت پیش نہیں آئے گی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close