ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

اٹھارھویں تین روزہ بین القوامی آئی ٹی سی این اور فائر سیفٹی ایشیاء نمائش آج سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی

تین روزہ بین القوامی نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کرینگے، نمائش میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شرکت کرینگے

کراچی: اٹھارھویں تین روزہ بین القوامی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی سی این) اور فائر اینڈ سییفٹی ایشیاء نمائش آج ( 25 ستمبر) سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کرینگے۔

ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام نے کہا ہے کہ رواں سال مقامی اور بیرون ممالک کے چھے سو سے زائد آئی ٹی برانڈز انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے کی توجہ کا مرکز بنیں گے دوسری جانب فائر اینڈ سیفٹی ایشیاء نمائش میں 600 بین القوامی کمپنیوں کے 250 سے زائد وفود شرکت کریں گے۔ چھے ہالز پر مشتمل دونوں بین القوامی نمائشوں میں رواں سال ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ سال 17 ویں آئی ٹی سی این نمائش میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے۔ سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے ڈائریکٹر عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ ای کامرس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک سے آئی بی اے مسلسل تین سال سے آئی ٹی سی این نمائش معلومات کے تبادلے پر تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں بین القوامی نمائش میں اس سال مزید جدت آئے گی۔

عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ بین القوامی سطح پر آئی ٹی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں کے موضوعات پر آئی ٹی سی این نمائش میں دو اہم کانفنسسز منعقد کی جارہی ہیں جن میں ملک بھر کے ماہرین اپنے تجربات بیان کریں گے۔ سہہ روزہ اٹھارویں بین القوامی نمائش آئی ٹی سی این میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں اور وفود کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ اٹھا رھویں تین روزہ بین القوامی آئی ٹی سی این ایشیاء اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیاء نمائش کے بیک وقت انعقاد کا بڑا چیلنج ہے جسے بخوبی نبھایا جائے گا۔

فائر اینڈ سیفٹی ایشیا نمائش میں ای کامرس گیٹ وے کے اسٹریٹیجک پارٹنرز میں حکومت پاکستان ،پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن، فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ شامل ہیں جبکہ آئی ٹی سی این نمائش سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

اٹھارھویں تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیاء میں پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے کردار سمیت بین الاقوامی کانفرنسیں شامل کی گئی ہیں۔دونوں نمائشوں میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو درپیش چیلنجز، ای کامرس سمٹ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ۔ پی ایس ای بی کے لئے سی ای اوز فورم، انفارمیشن سیکورٹی کانفرنس، فائر اینڈ سیفٹی سمیت اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close