اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیزسیکٹورلفنانس

طاہر محمود نے بحیثیت قائم مقام چیرمین ایس ای سی پی عہدے کا چارج سنبھال لیا

لیگی دور حکومت میں آؤٹ آف ٹرن تعینات کے گئے چیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین مستعفی ہوگئے

اسلام آباد:حکومت نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی) میں خدمات انجام دینے والے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طاہر محمود کو قائم مقام چیرمین تعینات کردیا ہے۔

طاہر محمود انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ ( آئی سی ایم اے پی) اور انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکریٹیریز آف پاکستان ( آئی سی ایس پی) کے فیلو ممبر بھی ہیں۔ طاہر محمود قانون کی سند کے ساتھ کمپنیز لاء، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ، کارپوریٹ فنانس خصوصا” اسٹاک ایکس چینج قوانین کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

واضع رہے کہ نون لیگ دور حکومت کے آخری ماہ میں ادارے کے جونئیر افسر شوکت حسین کو آؤٹ آف ٹرن ترقی دے کر ایس ای سی پی کا چیرمین تعینات کیا گیا تھا جس سے ادارے میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی۔ بارہ روز قبل پی ٹی آئی حکومت نے شوکت حسین کو فارغ کئے جانے کا اعلان کیا تھا لیکن بیوروکریسی کی بے جا مداخلت کے باعث نوٹیفیکیشن میں تاخیری حربے استعمال کے گئے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایات جاری کی تھیں۔

وفاقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت قائم مقام چیرمین ایس ای سی طاہر محمود کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیےhttps://urdu.pkrevenue.com/%D8%B3%DB%8C%DA%A9%D9%B9%D9%88%D8%B1%D9%84/powerful-bureaucracy-hurls-govt-in-replacing-chairman-secp/

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close