اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز
تازہ ترین

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس 315 پوائنٹس گرگیا

کراچی: محرم احرام کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کا آغاز منفی زون کے ساتھ ہوا ۔کے ایس ای100 انڈیکس 315پوائنٹس کی کمی سے 41004پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پیر کے روز 9 کروڑ 86 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری حجم صرف چارارب ترانوے کروڑ روپے رہا۔ کاروباری مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو 39 ارب 45 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران کیمیکلز، سیمنٹ، ٹیکنالوجی، بینکاری، توانائی اور الائیڈ انڈسٹری کے شعبوں میں حصص کی فروخت کا دباؤ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close