اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پی ایس ایکس ہنڈرڈانڈیکس میں 204 پوائنٹس کی کمی

کراچی: تجارتی خسارے میں اضافے اور اراکین اسمبلی کی حلف برداری کی اطلاعات پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 204 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا اختتام 42637 کی سطح پر ہوا

عارف حبیب ریسرچ کے مطابق ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کے ملے جلے اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر نظر آئے۔ کاروبار کے دوران تیل و گیس، توانائی، سیمنٹ اور اسٹیل کے شعبوں میں حصص کی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔  پیر کے روز کاروباری حجم میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 16 کروڑ 32 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ سرمایہ کاری حجم 8 ارب روپے رہا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close