اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے مندی کا تسلسل

ہنڈرڈ انڈیکس میں 485 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 41960 کی سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کے روز میوچوئل فنڈ کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباؤ ریکارڈ کیا گیا۔ ایشیائی اسٹاک ایکس چینجز کی مندی کے اثرات پی ایس ایکس پر بھی نظر آئے۔ کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 485 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ کاروبار 41960 کی سطح پر بند ہوا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے نتائج بھی مارکیٹ پر دباؤ کا سبب بنے تاہم جمعرات کے روز 14 کروڑ 21 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ کاروباری حجم 7 ارب 22 کروڑ روپے رہا۔

کاروبار کے دوران کیمیکلز، سیمنٹ، بینکاری، ٹیکنالوجی، الیکٹریکل آلات اور توانائی کے شعبوں میں حصص کی فروخت دیکھی گئی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close