اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص کی فروخت کا دباو

ہنڈرڈانڈیکس میں 191 پوائنٹس گر گئے

کراچی: ریفائنریز کے نتائج اور روپے کی قدر میں اضافے کے ملے جلے رجحان پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص کی فروخت کا دباو ریکارڈ کیا گیا۔

 

ہنڈرڈ انڈیکس میں 191 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 42446 کی سطح پر بند ہوا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران 14 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ سرمایہ کاری حجم 8 ارب 47 کروڑ روپے رہا

 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کیمیکلز، سیمنٹ، ٹیکنالوجی، الیکٹریکل آلات اور پرسنل کیئر کے شعبوں میں حصص کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اے ایچ ایل ریسرچ رپورٹ کے کے مطابق بدھ کے روز بینکاری شعبے میں 66 پوائنٹس، پاور شعبے میں 42 پوائنٹس، تیل و گیس کے شعبے میں 40 ، سیمنٹ کے شعبے میں 24 پوائنٹس اور ای اینڈ پی شعبے میں 20 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ماہرین نے رواں ہفتے چھوٹے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close