اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز
تازہ ترین

مالیاتی پالیسی میں شرح سود کے ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر بازار حصص میں تیزی رہی

کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس پر 146 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

کراچی: آئیندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی میں شرح سود میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈرڈانڈیکس میں 146 پوإنٹس اضافے کے ساتھ کاروبار 40 ہزار 9سو 98 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز 19 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ سرمایہ کاری حجم 6 ارب 43 کروڑ روپے رہا۔

مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 198 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بینکاری,مواصلات تیل و گیس، فرٹیلائزر,فارماسوئیٹیکل,اور مضاربہ کے شعبوں میں حصص کی خرید و فروخت رہی۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close