اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز
تازہ ترین

عالمی اسٹاک ایکس چینجز اور روپے پر دباؤ کے سبب بازار حصص میں مندی کا رجحان رہا

جمعرات کو ہنڈرڈ انڈیکس 354 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 41266 کی سطح پر بند ہوا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا رجحان رہا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکاری، کیمیکلز، سیمنٹ، آٹوموبائل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حصص کی فروخت کا دباؤ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس پر 354 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 41266 کی سطح پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 15 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ سرمایہ کاری حجم 4 ارب 94 کروڑ روپے رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی اسٹاک ایکس چینجز اور روپے پر دباؤ کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص کی فروخت کا دباؤ غالب رہا۔ جمعرات کو بینک الحبیب کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ اور لکی سیمنٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close