اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیزٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں دو نئے کمشنرز کی تعیناتی کی منظوری

عامر خان کارپوریٹ سیکٹر اور فرخ سبزواری سیکیورٹیز مارکیٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں دو نئے کمشنروں کی تعناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن فواد چوہدری نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی میں دو نئے کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ایس ای سی پی میں کمشنروں کے تعداد مکمل ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ایس ای سی پی میں کمشنروں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ایس ای سی پی کے شنئیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر خان اور کپیٹل مارکیٹ کا تجربہ رکھنے والے فرخ سبز واری کو کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عامر خان ایس ای سی پی میں چھ سال سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ عامر خان گزشتہ تیس سال سے کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ ہیں اور بینکنگ، سرویلنس اور ریگولیشنز میں بیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

عامر خان سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، رائل بینک آف کینیڈا، امریکن ایکسپریس بینک میں کام کر چکے ہیں۔ عامر خان نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے جبکہ برطانیہ سے بین الاقوامی بینکنگ میں ایم ایس ای کر رکھی ہے۔

فرخ سبز واری کپیٹل مارکیٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ فرخ سبز واری بی ایم اے کپیٹل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں اور سیکورٹیز مارکیٹ کا پچیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

فرخ سبزاری نے آئی بی اے سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے، امریکہ، سنگاپور اور انڈونیشا میں سکیورٹیز مارکیٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close