اسٹاک اینڈ کوموڈیٹیز
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کے اضافے نے سات سالہ ریکارڈ توڑ دیئے

انیس اگست 2011 کو ایک ہی روز میں سونا 1800 روپے مہنگا ہوا تھا

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات منگل کے روز پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوتے نظر آئے۔ سات سالہ تاریخ میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 58 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی سطح پر بھی نظر آرہا ہے، اس کے علاوہ ملک میں کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہوں پر سونے کی خریداری بڑھی ہے جو قیمتوں میں اضافےکی بڑی وجہ ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے سے 10 گرام سونےکی قیمت 1715 روپے اضافے سے 49 ہزار 983 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1212 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 800 روپے تولہ ہوگئی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close