آئی ٹی اینڈ ٹیلی کامٹیکسیشنسیکٹورل
تازہ ترین

سپریم کورٹ کا ایک اور فیصلہ۔ موبائل پوسٹ پیڈ پربھی اضافی ٹیکس ختم

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی سماعت، سپریم کورٹ کیس کی سماعت 6 ماہ کیلئے ملتوی

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے موبائل فون پوسٹ پیڈ سروس پر بھی اضافی ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے سماعت 6 ماہ کے لیئے ملتوی کردی ہے۔.

دنیا بھر میں موبائل فون کے صارفین کے اعداد و شمار کے اعتبار سے پاکستان نواں اور ایشیاء میں تیسرا بڑا ملک ہے اور پاکستان میں ہر سو میں سے70 افراد موبائل فون کی استعداد رکھتے ہیں۔

صارفین کو ملک میں چار بڑی کمپنیاں موبائل فون سروس فراہم کر رہی ہیں۔ واضع رہے کہ سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے سے قبل 100 روپے کے بیلنس پر حکومت کے ٹیکسز 25 روپے 62 پیسے جبکہ بقیہ رقم موبائل کمپنیاں ہڑپ رہی تھیں۔

ایک موبائل فون کمپنی کا منافع بقدر جثہ ماہانہ اربوں روپے سے تجاوز کررہا تھا جس کے بارے مین ایف بی آر نے بھی اعتراض اٹھایا تھا کہ پاکستان کی موبائل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں جتنے ٹیکس صارفین سے جمع کرتی ہیں اتنے حکومت کو جمع نہیں کرواتیں۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close